جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔
اعلامیے کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/1Dr5kH1KPA
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 10, 2025
واضح رہے کہ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، حالانکہ جے یو آئی نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
جے یو آئی کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، اور اس کے ساتھ ہی سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغفور حیدری نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔














