مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر و معروف کالم نگار عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی آج صبح انتقال کر گئے ہیں
” إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ “ pic.twitter.com/fZFr7DVxkA
— Mushtaq Abbasi PMLN (@MushtaqAbbPMLN) November 10, 2025
سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، علالت کے باعث انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027 تک تھی۔
ان کا شمار مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔














