اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ وہ علم و تدبر اور شائستگی کی پہچان تھے اور ہمیشہ برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیتے رہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عرفان صدیقی کی قومی سیاست میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی علمی و فکری میراث آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عرفان صدیقی: پرائمری اسکول ٹیچر سے وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر تک کا سفر
انہوں نے مرحوم کے بلندیِ درجات اور اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔














