سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے عرفان صدیقی کو اپنا انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی قرار دے کر ان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ان کے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ ان کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کے بچھڑ جانے کے مترادف ہے، جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔
سابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔














