شوبز میں اتنی پرانی نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں، مہوش حیات

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہوش حیات پاکستان کی بڑی اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ اداکارہ کو مضبوط کرداروں کی اداکاری اور خود کی بات پر قائم رہنے کی وجہ سے ہمیشہ پسند کیا گیا ہے۔ مہوش نے ڈراموں اور فلموں دونوں میں کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی کام کیا اور Ms Marvel میں عائشہ کے کردار سے سب کو مسحور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’ڈائن‘ میں مہوش حیات کی اسٹائلنگ ہٹ یا فلاپ؟

مہوش حیات نے اپنی اداکاری کا آغاز بچپن میں کیا اور صرف 8 سال کی عمر میں اشتہارات میں نظر آئیں۔ وہ بڑی ہوئیں اور ڈراموں اور فلموں میں مرکزی اداکارہ بنیں۔ 7 سال تک ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے بعد انہوں نے ڈرامے ’ڈائن‘ کے ساتھ مضبوط کم بیک کیا۔

 

حال ہی میں مہوش حیات نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، اسکرپٹ کے انتخاب اور سپراسٹار اسٹیٹس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ 2 دہائیوں سے کام کررہی ہیں، لیکن حقیقت میں وہ گزشتہ 14 سے 15 سال سے ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے اور مستقبل کے ارادے کیا ہیں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا

انہوں نے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے لوگ ان کے ابتدائی کام کو بھی نوٹ کرتے ہیں، جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ 20 سال سے ڈراموں میں کام کر رہی ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ سال میں صرف ایک ہی پروجیکٹ میں کام کرتی رہی ہیں لیکن ان کا ایک ہی پروجیکٹ بہت اچھا ہوتا ہے، جس وجہ سے ان کا کام ہمیشہ لوگوں کو یاد رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مہوش حیات خود بھی حیران ہوں گی‘، یویو ہنی سنگھ نے اداکارہ کو گلوکارہ بنا دیا، ویڈیو وائرل

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مزید 20 سال تک کام کرتی رہیں گی اور انہیں پوری توقع ہے کہ دو دہائیوں بعد وہ انتہائی اعلیٰ مقام پر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟