حکومتِ سندھ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام عوامی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔
پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
حکمنامے کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔













