غزہ میں 2 سالوں سے بجلی کی فراہمی معطل، جنگ بندی کے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے سیز فائر کے باوجود غزہ میں بجلی کی فراہمی اب تک بحال نہیں ہو سکی۔ 2 سال سے جاری جنگ اور محاصرے کے باعث غزہ کی بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

جنگ سے قبل غزہ کو تقریباً 180 میگاواٹ بجلی حاصل تھی، جس میں 120 میگاواٹ اسرائیل سے درآمد کی جاتی تھی جبکہ 60 میگاواٹ غزہ کے واحد پاور پلانٹ سے فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل نے غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کرتے ہوئے ایندھن کی ترسیل بند کر دی، جس کے نتیجے میں پاور پلانٹ چند دنوں میں بند ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کی انسانیت دشمنی: غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال ہونے والے سامان کا داخلہ روک دیا

غزہ الیکٹرک کمپنی کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر معطل ہے اور کسی بھی علاقے کو قومی گرڈ سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔ کمپنی کے میڈیا ڈائریکٹر محمد ثابت کے مطابق جنگ کے دوران 80 فیصد سے زائد بجلی کی ترسیلی لائنیں اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ ابتدائی مالی نقصان کا تخمینہ 728 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

مارچ 2025 میں اسرائیلی وزیر ایلی کوہن نے اعلان کیا تھا کہ حماس کے خلاف غزہ کو بجلی کی فروخت بند کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کے ماتحت ادارے کوگاٹ (COGAT) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر امدادی سامان، بشمول ایندھن، غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں پانی زہریلا، اسرائیلی حملوں نے ماحولیاتی بحران پیدا کر دیا

کوگاٹ کے مطابق ‘کیلا پاور لائن’ کے ذریعے 2 ڈی سیلینیشن پلانٹس کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ جولائی 2024 میں جنوبی شہر خان یونس میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو بھی بجلی سے جوڑا گیا ہے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق غزہ میں بجلی کی مکمل بحالی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ازسرِنو تعمیر درکار ہے، جو موجودہ حالات میں ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہوگا۔

2 سال بعد بھی غزہ کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جہاں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ