بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کا پائیدار اور مستقل حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم بار بار امن کی بات کرتے ہیں، جو بعض لوگوں کو پسند نہیں آتی، مگر امن تب ہی ممکن ہے جب دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

’سیاسی لوگوں کو ساتھ بیٹھا کر پالیسی بنائی جائے جس پر عملدرآمد ہو گا تو حل بھی نکلے گااور سب کو قابل قبول ہو گی۔ وہ پالیسی نہ بنائی جائے جس کے 3 سال بعد ہمیں بتایا جائے کہ جی! دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے۔ وہ پالیسی بنائی جائے جس سے ہمیشہ کے لیے دہشتگردی ختم ہو۔‘

سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاستدانوں کو بھی توانا، عمل و شعور والا فریق سمجھا جائے تاکہ وہ فیصلہ سازی کا حصہ بن سکیں۔

پائیدار امن کی پالیسی کی ضرورت

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مختصر مدتی اقدامات کے بجائے پائیدار امن کے لیے جامع اور ٹھوس پالیسی تشکیل دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سمیت تمام اداروں کی قربانیوں سے 2018 میں صوبے میں امن قائم ہوا تھا، اور موجودہ حکومت اس امن کے تسلسل کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

فاٹا انضمام اور مالی مسائل

سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔ سندھ کو ریونیو شئیرنگ کی مد میں 2.5 فیصد مل رہا ہے، پنجاب کو 2.3 فیصد مل رہا ہے لیکن خیبرپختونخوا جس نے 80000 سے زائد جانیں قربان کیں اپنا انفراسٹرکچر تباہ کروا لیا، اسے صرف 1 فیصد مل رہا ہے تو کسی کو بولنا اس لیے نہیں چاہیے کہ ہم آپ کا 2.5 فیصد اور 2.3 فیصد بھی برداشت کر رہے ہیں۔ سب کو ہم سے زیادہ ملا ہے۔ لیکن بات صرف خیبر پختونخوا کی ہورہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ذمے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 2200 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔ اگرچہ فاٹا کا انتظامی انضمام مکمل ہوچکا ہے، مگر معاشی انضمام تاحال نہیں ہوا۔
’ہم دلیل اور دلائل سے بات کریں گے، لیکن اگر بات نہ بنی تو پھر صوبے کے حق کے لیے سب کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔‘

ہم آہنگی اور ہمسایہ تعلقات

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور افغان عوام کا دین، ثقافت اور روایات مشترکہ ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بگاڑنے سے گریز کیا جائے۔

’ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں لیکن ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ