ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں افواجِ پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستانی عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول, طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
افواجِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال پر
پرنسپل کانونٹ اسکول کا افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش۔ اساتذہ، طلبا کا اظہار خیال۔@alihamzaisb pic.twitter.com/R8kt4es92n— Media Talk (@mediatalk922) November 13, 2025
طلبا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگہی ملی۔ ہمیں میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تحقیق کرنا اور سچائی جاننا ضروری ہے۔
مزید کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام نے مل کر بھارت کے خلاف مضبوط اتحاد قائم کیا ہے۔ ہم سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح پاک فوج ملک کو دہشتگردی سے محفوظ رکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ’بنیان المرصوص میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
اساتذہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔
طلبا نے زور دیا کہ بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا سے خود کو بچانا ضروری ہے۔ اس نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی قربانیوں اور بہادری کی تعریف کی اور اپنے قومی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔














