وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے سینیٹ میں چینی کی مقررہ سرکاری قیمت سے زائد فروخت کے حوالے سے قانونی کارروائی کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
سرکاری تحریری جواب کے مطابق:
پنجاب: مقررہ قیمت کی خلاف ورزی پر 489 مقدمات درج کیے گئے اور 3,595 افراد گرفتار ہوئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے 4 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا۔
مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کے ذخائر اور قیمتوں پر اجلاس
سندھ: زائد نرخ پر چینی فروخت کے 2,668 شکایات درج کی گئیں اور 14 افراد گرفتار ہوئے۔ جرمانے کی رقم 1 کروڑ 14 لاکھ 56 ہزار روپے رہی۔
خیبر پختونخوا: 16 شکایات کے تحت خلاف ورزیوں پر 40 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
بلوچستان: مقررہ نرخ سے زائد چینی کی فروخت پر 34 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزی کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سینیٹ کو بتایا کہ یہ اقدامات سرکاری نرخوں کی پاسداری اور عوام کو مقررہ قیمت پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔












