فیلڈ مارشل نے خود سری لنکن ٹیم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی، وزیر داخلہ کا سینیٹ میں خطاب

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل نے خود سری لنکن ٹیم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی طور پر وہ واپس جانے کا فیصلہ کر چکے تھے، تاہم پاکستانی حکام کی بات چیت اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظام کے بعد سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے قیام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر نے ٹیم سے بات کی جبکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے ان کے ڈیفنس سیکریٹری سے رابطہ کیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے سری لنکن کھلاڑیوں اور حکام کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اور تمام اقدامات انتہائی ذمہ داری سے کیے گئے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ملزم تک سیکیورٹی ادارے پہنچ چکے ہیں اور مقدمہ میں پیشرفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔

وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ جو افراد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث ہیں اُن میں کچھ کے تعلقات افغانستان سے پائے گئے ہیں، اور اسی نوعیت کے تعلقات وانا حملے کے خودکش حملہ آوروںمیں بھی سامنے آئے تھے، اس لیے یہ حکومت کے لیے ایک بڑے اور سنجیدہ خدشے کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے لوگ باز نہیں آرہے؛ وہ یہاں آ کر حملے کر رہے ہیں۔ ہم نے غیر قانونی افغانیوں کا یہاں سے اخراج شروع کر دیا ہے اور جہاں ممکن ہوا اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں تک پہنچنے کے لیے جو ممکن تھا وہ کیا ہے اور تفتیش تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے سینیٹ کو یقین دلایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور مقتولین کے لواحقین کے لیے معاوضے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے زور دیا کہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے اور بین الاقوامی ٹیموں کو اعتماد میں رکھا جائے گا تاکہ وہ معمول کے مطابق مقابلے جاری رکھ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟