اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے ڈھوک پراچہ راولپنڈی میں مقیم تھا جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ حملے سے قبل سہولت کار اور خودکش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کی تھی۔ دونوں ملزمان دہشتگرد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکا: ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال

یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے، جن میں وکلاء اور عدالت کے عملے کے افراد شامل ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی یہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرات کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک و عوام کے تحفظ کے لیے ہردم سرگرم عمل ہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp