پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی میں دوسرا ایک روزہ آج، تیاریاں مکمل اور شائقین پرجوش

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اڑھائی بجے شروع ہوگا، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں برتری حاصل ہے، ٹاس دن 2 بجے ہوگا۔

قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم کی کمان چارتھ اسالنکا کے پاس ہے۔ شائقین دونوں ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔

ریکارڈ کی بات کی جائے تو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 158 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے 94 پاکستان نے اور 59 سری لنکا نے اپنے نام کیے۔ ایک میچ ٹائی اور 4 میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے پہلے 3 میچز کھیل چکی ہیں جس میں پاکستان کو 2 میچز میں فتح ملی، آج کا ٹاکرا انتہائی دلچسپ اور سخت ہونے کی توقع ہے۔

شائقین کو توقع ہے کہ آج کے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم اپنے حریف پر برتری حاصل کرے گی اور سیریز میں فتح کے لیے قدم بڑھائے گی۔ میچ کے دوران ہر لمحہ شائقین کے لیے دلچسپی اور سنسنی کا باعث بنے گا۔

’آپ کا دورہ جاری رکھنا دہشتگردی کی شکست ہے‘، محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹرز سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز سری لنکن اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سری لنکن ٹیم کا پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کی مکمل سیکیورٹی پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

محسن نقوی نے کہا کہ یہ دورہ امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے، اور پورا پاکستان سری لنکن کھلاڑیوں کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ اور دوستی کے اس لمحے کو یادگار قرار دیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

پہلا ون ڈے: سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق قومی ٹیم مقررہ وقت میں مطلوبہ اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی، جس پر میچ ریفری نے جرمانے کی سفارش کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کر لیا اور مزید سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ہر فیصلے کا احترام کرتی ہے اور آئندہ میچز میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ مقررہ وقت میں اوورز مکمل ہوں۔

آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا مقصد کھیل کی رفتار کو برقرار رکھنا اور میچز کو وقت پر ختم کرانا ہے، تاکہ شائقین اور ٹیموں دونوں کے لیے میچز دلچسپ اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے