ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق رات 12 سے اب تک 17 شہدا کے جسدخاکی اور ایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہدا کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔
ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتا کہ آپریشن کب تک مکمل ہوسکےگا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جاسکے جب کہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جارہاہے۔
پولیس لائنز دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔