دھاوا بولنے والے بتائیں غیر ملکی مہمانوں کا راستہ کیوں روکا گیا؟ محسن نقوی

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دھاوا بولنے والے بتائیں جب وفود آ رہے ہوتے ہیں تو ہی کال کیوں دیتے ہیں، غیر ملکی مہمانوں کا راستہ کیوں روکا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی سے پوچھیں یہ احتجاج پاکستانی کررہے ہیں یا غیر ملکی؟ ہم نے کل رات بھی افغان شہریوں کو پکڑا تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ احتجاج کی کال مخصوص دنوں میں نہ دیتے تب بھی ان کی نیت پر شک نہ ہوتا، بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کہ ہر ماہ وہ اسلام آباد پر دھاوا کیوں بول دیتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر سے بات چیت ہوئی تھی، ان سے ڈسکس ہوا کہ کس طرح استحکام لایا جائے؟

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کون کون سے ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہوئے؟

محسن نقوی کہتے ہیں کہ احتجاج کرنا ہے کریں لیکن غیر ملکی مہمانوں کے راستے کو بند کرنے کی کوشش افسوسناک ہے، مظاہرین کی اپنی حکمت عملی ہے اور حکومت کی اپنی حکمت عملی ہے۔ عوام کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

’موبائل سروس چل رہی ہے، موبائل پر انٹرنیٹ بند ہے‘۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستوں کو پولیس نے کلیئر کرادیا ہے، زور زبردستی سے کوئی کام نہیں ہوسکتا۔ اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں ہوئیں جتنی پچھلی بار بند کی گئی تھیں، کوشش کی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کم  سے کم تکلیف ہو۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں اس طرح بند نہیں ہوئیں جیسے پہلے کی گئی تھیں، اسلام آباد میں غیر ملکی وفد پہنچ رہا ہے، جہاں سے وفد نے گزرنا ہے اس روٹ پر آکر احتجاج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین  سے روٹ کو کلیئر کروا لیا ہے۔

’ڈی چوک کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس نگرانی کر رہی ہے، جو بھی ڈی چوک آئے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی مشن اور اسلام آباد ہمارا ہدف ہے، عمرایوب

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ احتجاج اور دھرنوں سے ملک کانقصان ہوتا ہے، احتجاج کے بعد بتائیں گے کہ معیشت و کاروبار کو کتنا نقصان ہوا۔ ڈرا دھمکا کران کو ایک فیصد بھی فائدہ نہیں ہوگا۔

’کرم میں حالات اچھے نہیں، وفاقی حکومت جو کوشش کرسکتی ہے کررہے ہیں۔ کاش دھاوا بولنے والے کرم میں جاں بحق افراد کے جنازوں میں شرکت کررہے ہوتے‘۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت کوئی ریلی نہیں نکلی، مظاہرین صرف خیبرپختونخوا سے آ رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق بیرسٹر گوہر سے کوئی جواب نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟