ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور دو روز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 400 روپے کی نمایاں گراوٹ سامنے آئی ہے۔
آج سونا 9 ہزار 100 روپے فی تولہ سستا ہو گیا، جو ملکی تاریخ کی تیسری بڑی کمی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔ مسلسل دو روز کی گراوٹ کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں 91 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 83 ڈالر پر آ گیا ہے۔
چاندی کے نرخوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور وہ 209 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 313 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی کے ایسے جیولرز جو آج بھی اپنے گاہکوں کو سستا سونا دے رہے ہیں
دلچسپ امر یہ ہے کہ فی تولہ سونے میں کمی کے باوجود 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 799 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کا ہو گیا ہے۔














