عرب ممالک سے پاکستانیوں کے ترسیلات زر میں 12 فیصد کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک کی مدت میں بحرین، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3 ارب 29 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ ارسال کیا تھا۔

اپریل میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 358.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 298 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 294.4 ملین ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 22.74 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 26.14 ارب ڈالر تھا۔

خلیج تعاون کونسل کا لوگو

 

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں عرب ممالک کے 6 اہم ملک سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین اور سلطنتِ عمان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp