قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتون یاتری سربجیت کور ( اب ’نور‘) نے کہا ہے کہ اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا دونوں ان کے اپنے فیصلے ہیں، اور اس میں کوئی زبردستی شامل نہیں۔

پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں ایک بھارتی سکھ خاتون، سربجیت کور، نے عدالت میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے اور پاکستانی شہری نصیر حسین سے شادی کی ہے۔ انہوں نے مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کو بتایا کہ ان پر نہ کوئی دباؤ تھا اور نہ کسی نے انہیں مجبور کیا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری

عدالت میں ان کی وکیل کے طور پر احمد حسن پاشا پیش ہوئے۔ عدالت میں دیے گئے بیان کے مطابق سربجیت کور نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام نور رکھا، اور انہوں نے اپنا فیصلہ مکمل طور پر خود کیا۔ نکاح 5 نومبر 2025 کو فاروق آباد میں ہوا، جس میں حق مہر 10 ہزار روپے رکھا گیا تھا، جو پہلے ہی ادا کیا جا چکا ہے۔

نور نے عدالت میں دوبارہ کہا کہ اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا دونوں ان کے اپنے فیصلے تھے، اور اس میں کوئی زبردستی شامل نہیں تھی۔ نکاح نامے میں درج ہے کہ وہ پہلے سے طلاق یافتہ ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔

سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے ایک گروپ کے ساتھ پاکستان آئی تھیں۔ یہاں آنے کے بعد انہوں نے گروپ کو چھوڑ دیا اور بعد میں ایک پاکستانی شہری سے شادی کر لی۔ ان کی گمشدگی کا پتا اس وقت چلا جب 13 نومبر کو باقی بھارتی یاتری واپس جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی

گمشدگی کی رپورٹ کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے تلاش شروع کی۔ جمعہ کے روز پتہ چلا کہ انہوں نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔ اگلے دن وہ خود عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا حلفیہ بیان دیا۔

اب متعلقہ ادارے فیصلہ کریں گے کہ آیا انہیں بھارت واپس بھیجا جائے یا پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے، کیونکہ ان کا ویزا 13 نومبر کو ختم ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری

زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

کیا ن لیگ نے پنجاب دوبارہ حاصل کرلیا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا