الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔
ای سی پی پنجاب کے ترجمان کے مطابق نوٹس چودھری کی فیصل آباد کے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے باعث جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری کی سرگرمیاں الیکشن ایکٹ 2017 اور کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہیں۔
ای سی پی نے طلال چودھری سے 2 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
ترجمان کے مطابق ڈی ایم او کو معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔














