وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کے وکیل میاں صبغت اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں انصاف لائرز فورم کے امیدواروں کی حمایت کر کے آئینِ پاکستان کے متعدد آرٹیکلز کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

درخواست کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 29 اکتوبر 2025 کو پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور انصاف لائرز فورم کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا، جو اُن کے عہدے کے حلف اور آئینی ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 2-اے، 4، 5، 6، 9 اور 25 سمیت آرٹیکل 22(7) کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے اُن کی امانت و دیانت مشکوک ہو گئی ہے۔

میاں صبغت اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے تمام شہریوں کے نمائندہ ہیں، نہ کہ کسی مخصوص وکلا تنظیم کے۔ ان کا کسی گروہ یا تنظیم کی انتخابی مہم میں شامل ہونا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں عدلیہ یرغمال بن چکی، ایک حوالدار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتا، وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدے سے نااہل قرار دے کر اُنہیں وزارتِ اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے فوری طور پر برطرف کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سہیل آفریدی کو انصاف لائرز فورم کے امیدواروں کی حمایت سے باز رکھنے کے لیے عبوری حکم بھی جاری کرے، تاکہ بار انتخابات سے قبل کسی قسم کا اثر و رسوخ استعمال نہ ہو۔

درخواست کی نقول گورنر خیبر پختونخوا، چیئرمین پاکستان بار کونسل، چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں7900 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ