’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ریپرز طلحہٰ انجم اور طلحہٰ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران طلحہٰ انجم بھارتی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہٰ یونس نے نیپالی پرچم تھام رکھا ہے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور طلحہٰ انجم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انڈیا کا کوئی بھی گلوکار ایسی حرکت کبھی نہیں کرے گا جیسی طلحہ انجم نے بھارتی پرچم لہرا کر کی ہے۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ گلوکار کے سوشل میڈیا چینلز انڈیا میں بند کر دیے ہیں اس لیے وہ ایسی حرکتیں کر رہے ہیں تاکہ ان کے چینلز کا ان بلاک کر دیا جائے۔

طلحہ انجم نے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دل میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میرے آرٹ کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں۔ اگر میرے بھارتی پرچم اٹھانے سے تنازع کھڑا ہوتا ہے، تو ہونے دو۔ میں یہ دوبارہ بھی کروں گا۔ مجھے میڈیا، جنگ کو ہوا دینے والی حکومتوں اور ان کی پروپیگنڈا پالیسیوں کی کبھی پروا نہیں رہی۔ اُردو ریپ سرحدوں میں قید تھا نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نےطلحہ انجم کی وضاحت پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، لیکن اپنے ملک سے وفاداری کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ پاکستان کا نام ساتھ لیے کسی دوسرے ملک کا پرچم لہرانا ’امن‘ نہیں بلکہ بے حسی ہے۔ اتحاد کو فروغ دیں، مگر اپنی جڑیں مت بھولیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی کو ریلیز کر کے طلحہ انجم کو قید کر دیا جائے۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کریں گے جبکہ چند صارفین نے مطالبہ کیا کہ اس حرکت کے بعد طلحہ انجم کا بائیکاٹ کر دیا جائے اور کئی صارفین نے کہا کہ انہیں وطن واپسی پر گرفتار کر لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان