انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں ‘انسانیت کے خلاف جرائم’ کا مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مجرم قرار دے کر سزا سنا دی ہے۔

3 رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فیصلہ دیتے ہوئے 2 الزامات کے تحت سزائے موت اور 3 الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حسینہ واجد کو ڈھاکا میں 6 مظاہرین اور اشولیا میں 6 طلبا کے قتل میں ملوث پایا گیا، ان جرائم پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ حسینہ کو اپنے ہی قائم کردہ عدالت نے سزائے موت سنا دی

اس کے علاوہ مظاہرین پر مہلک ہتھیاروں جیسے ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی اجازت دینے اور اشتعال انگیز بیانات دینے پر انہیں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ان کے وکیل نے ان تمام الزامات کے رد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ 400 صفحات پر مشتمل ہے، اس مقدمے میں 80 عینی شاہدین نے گواہی دی جبکہ 8 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیے گئے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مظاہرہ کرنے والے طلبا سے بات چیت کے بجائے طاقت سے نمٹا گیا۔

فیصلے میں سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کو بھی سزائے موت جبکہ وعدہ معاف گواہ بننے والے سابق پولیس چیف چوہدری عبداللہ المامون کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین اور ان کے لواحقین کو زر تلافی دینے کا بھی حکم دے دیا۔

78 سالہ شیخ حسینہ پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی ملازمتوں میں متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہروں کو دبانے کے ماسٹر مائنڈ اور مرکزی منصوبہ ساز تھیں، جس میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

2024 کی اس بغاوت نے حسینہ کے 15 سالہ دور حکومت کا خاتمہ کیا، وہ اقتدار کھونے کے بعد بھارت میں جلاوطنی میں ہیں اور عوامی سطح پر یا آن لائن نظر نہیں آئیں۔

عبوری حکومت کا ردعمل

عبوری حکومت، جس کی قیادت نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں، نے سزائے موت کے اس فیصلے کو ‘تاریخی فیصلہ’ قرار دیا ہے۔

حکومت نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ بدامنی یا انتشار پھیلانے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرسکون، تحمل مزاج اور ذمہ دار رہیں۔

شیخ حسینہ واجد کا فیصلے سے قبل پیغام

عدالتی فیصلے سے پہلے، برطرف سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حامیوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔

ٹریبونل فیصلہ سنا رہا ہے

اپنے پیغام میں انہوں نے محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت پر اپنی جماعت عوامی لیگ کے خلاف کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بنگلہ دیش کا آئین منتخب نمائندوں کو زبردستی ہٹانے کو جرم قرار دیتا ہے، اور یونس نے یہی عمل کیا ہے۔

مقدمے پر شیخ حسینہ واجد کے بیٹے کا ردعمل

اس سے قبل شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر سجیب واجد نے خبردار کیا تھا کہ اگر عوامی لیگ پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو پارٹی کے حامی فروری 2026 کے قومی انتخابات میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

سجیب واجد نے کہا کہ عدالت جلد ٹیلی ویژن پر فیصلے کا اعلان کرے گی اور ان کے مطابق ممکنہ طور پر حسینہ کو موت کی سزا دی جا سکتی ہے، تاہم شیخ حسینہ بھارت میں محفوظ ہیں اور بھارت ان کی مکمل حفاظت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 15 جولائی سے 5 اگست 2024 کے مظاہروں میں قریباً 1,400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، زیادہ تر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے، جو بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ کے بعد سب سے بدترین سیاسی تشدد تھا۔

مقدمے میں 5 الزامات شامل تھے، جن میں قتل کو روکنے میں ناکامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ حسینہ کے ہم شریک ملزم سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال اور سابق پولیس چیف چوہدری عبداللہ الممون ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ