ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سعودی دارالحکومت ریاض رواں سال ایک بار پھر عالمی سطح کی سائبر سیکیورٹی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے۔

جہاں ’بلیک ہیٹ‘ کا چوتھی ایڈیشن 2 تا 4 دسمبر 2025 کو ملہم میں واقع ریاض ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے

اس ایونٹ کا اہتمام سعودی فیڈریشن فار سائبرسیکیورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز اور اس کی کمپنی تحالف کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

جبکہ عالمی ادارہ انفورما اور فنڈ فار ایونٹس انویسٹمنٹ اسٹریٹجک پارٹنرز ہوں گے، اس سال کی تھیم ’سائبر سیکیورٹی کے لیے عالمی پلیٹ فارم‘ ہے۔

بلیک ہیٹ دنیا کے اہم ترین سائبر سیکیورٹی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے اور اس مرتبہ اس کی سرگرمیوں میں نمایاں توسیع کی جا رہی ہے۔

اس کا مقصد کاروباری شعبے کو جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجیز سے جوڑنا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے لانا ہے۔

اس موقع پر دنیا بھر کے ٹیک لیڈرز، ماہرین، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کار ایک ہی ماحول میں اکٹھے ہوں گے۔

ایونٹ میں 140 ممالک سے 45,000 سے زائد شرکا، 450 سے زیادہ عالمی ومقامی کمپنیوں کی نمائش اور 300 بین الاقوامی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ’درعیہ ناول میلہ‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا، تیاریاں جاری

اس کے ساتھ 12 تھیٹرز پر 500 گھنٹے سے زیادہ خصوصی مواد پیش کیا جائے گا، جن میں لائیو ایتھیکل ہیکنگ ڈیموز، اعلیٰ تکنیکی ورکشاپس، 18 پینل ڈسکشنز اور 7 انٹرایکٹو سیشنز شامل ہیں۔

سعودی فیڈریشن کے چیئرمین فیصل الخمیسی کے مطابق بلیک ہیٹ کی مسلسل چوتھی میزبانی اس بات کی دلیل ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی میں قائدانہ حیثیت حاصل کر رہا ہے۔

جبکہ ریاض خطے کی سب سے اہم ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایڈیشن کا مقصد ٹیکنالوجی اور بزنس کے درمیان گہرے تعاون کو فروغ دینا اور معیشت کو مضبوط کرنے والی جدید سیکیورٹی کو لاحق مسائل کے حل کو اپنانے میں اداروں کی مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب

ایونٹ میں گوگل کلاؤڈ، سسکو، ہبوب، سائٹ، انفو بلوکس سمیت متعدد عالمی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

جبکہ مائیکروسوفٹ، انٹرپول، ماسٹر کارڈ اور رائٹ گیمز کے ماہرین بھی اس اہم ایونٹ میں شریک ہوں گے، یہ شمولیت اکیڈمی طویق کے تعاون سے ممکن بنی ہے۔

یاد رہے کہ بلیک ہیٹ کی بنیاد 1997 میں امریکا میں رکھی گئی تھی، اور آج یہ سائبر سیکیورٹی کے شعبے کا سب سے معتبر عالمی پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے، جہاں دنیا بھر کے بہترین ماہرین اور جدت کار اپنی تحقیق اور جدید ترین تکنیک پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کا اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ