بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سینما کی تاریخ ساز فلم شعلے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جارہی ہے۔ دھرمیندر اور امیتابھ بچن کی لازوال اداکاری سے مزین اس کلاسک فلم کو 4K ریماسٹرڈ ورژن میں اُس کے اصل اختتام کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، جو ناظرین نے گزشتہ پچاس برسوں میں کبھی نہیں دیکھا۔

فلم کی یہ خصوصی ریلیز اٹلی کے شہر بولونیا میں ہونے والے معروف سینما ریتروویٹو فیسٹیول میں عالمی پریمیئر کے بعد بھارت میں اس کی ’ہوم کمنگ‘ سمجھی جا رہی ہے۔ سپی فلمز کے مطابق ’شعلے دی فائنل کٹ‘ کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں 12 دسمبر 2025 کو پیش کیا جائے گا، جو فلم کے 50 برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگار تقریب ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sippy Films (@sippyfilms)

ریلیز کی تاریخ دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ کے صرف چار دن بعد مقرر کی گئی ہے، جس نے مداحوں کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دھرمیندر حال ہی میں سانس کی تکلیف کے باعث زیرِ علاج رہے ہیں، اور شائقین اس موقع کو اُن کی طویل فنی خدمات کو خراجِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔

سپی فلمز نے سوشل میڈیا پر فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جس میں ریماسٹرڈ ورژن کی ریلیز کا اعلان شامل ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق شائقین اس تاریخی فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’شعلے‘ کی گولڈن جوبلی: فلم کے وہ چھوٹے کردار جو امر ہو گئے؟

1975 میں ریلیز ہونے والی شعلے کے سینما ورژن میں دکھایا گیا تھا کہ سابق پولیس افسر ٹھاکر بلدیوسنگھ (سنجیو کمار) ڈاکو گبر سنگھ (امجد خان) کو زخمی کرنے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ تاہم فلم کے اصل ورژن میں ٹھاکر، گبر کو ایک بلندی سے نیچے دھکیل دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ایک بڑے کیل پر گر کر ہلاک ہو جاتا ہے۔

فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (CBFC) کے پاس بھیجے جانے پر اس انجام کو انتہائی تشدد آمیز قرار دیتے ہوئے تبدیلی کی تجویز دی گئی۔ فلم ساز اگرچہ اس فیصلے سے متفق نہیں تھے، تاہم بالآخر سینسر بورڈ کے اعتراض پر اختتام دوبارہ فلمایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ