’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ایک دوست کے بارے میں سخت اور نامناسب الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں گالیاں بھی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود دوست انہیں بارہا باز رہنے کا کہتا ہے مگر رجب بٹ بدزبانی سے باز نہیں آتے۔

وائرل ویڈیو کے بعد پیدا ہونے والی تنقید کے جواب میں رجب بٹ کی والدہ نے ایک انٹرویو میں اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر شراب نوشی کا الزام بے بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ ’جس ملک میں وہ موجود ہے وہاں شراب پینا عام بات ہے، اسی وجہ سے لوگ غلط انداز میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ لیکن میرا بیٹا مسلمان ہے، وہ شراب نہیں پی سکتا۔ اسے سانس، نزلے اور گردن کے درد کی تکلیف رہتی ہے، سردیوں میں وہ دوائی استعمال کرتا ہے جس سے اکثر غنودگی طاری ہو جاتی ہے۔ اُس وقت بھی وہ دوا کے اثر میں تھا، نہ کہ نشے میں۔ اگر میں اُس کے پاس ہوتی تو قدرتی علاج کرتی، مگر بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے وہ دواؤں پر انحصار کر رہا ہے‘۔

@anna.byrn8 @Butt Is Back #rajabfamily #rajabbuttamily #foryoupage #viral ♬ original sound – Rajab family

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا بیٹا حُسینی ہے یزیدی نہیں، شراب ہمارے کلچر اور مذہب میں حرام ہے۔ لوگوں کو بلاوجہ بات بڑھانے کے بجائے حقیقت کو سمجھنا چاہیے‘۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں رجب بٹ کی والدہ کی اس وضاحت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ صارفین اس بیان کو ڈرامہ اور بیٹے کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں، جبکہ متعدد افراد کا کہنا ہے کہ والدہ حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے دفاعی بیانیہ قائم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا

رجب بٹ کی جانب سے وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ