بھارت کے ضلع پونے میں سائبر مجرموں نے پولیس افسر بن کر ایک سابق انجینئرنگ پروفیسر اور ایک معمر جوڑے کو ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کے ذریعے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی
64 سالہ پروفیسر سے مجرموں نے دہشتگردی سے تعلق کے جھوٹے الزام پر ویڈیو کال کے ذریعے تفصیلات حاصل کرکے انہیں ایک ہفتے میں 3.08 کروڑ روپے مبینہ سرکاری اکاؤنٹس میں منتقل کروائے۔
ادھر پمپری چنچواڑ کے 74 سالہ سابق مینیجر اور ان کی اہلیہ کو بھی PFI سے تعلق کا جھوٹا الزام لگا کر 8 ٹرانزیکشنز میں 2.14 کروڑ روپے نکلوا لیے۔ دونوں معاملات میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
ایک علیحدہ واقعے میں، کانپور میں ایک خاتون سے ATS افسر بن کر 6.66 لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ فراڈ تیزی سے بڑھتا ہوا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔














