آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے باضابطہ طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزراء سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں آزاد کشمیر کے منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے۔
فیصل ممتاز راٹھور کی کابینہ میں میان عبدالوحید سینئر وزیر کے طور پر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
حلف اٹھانے والے دیگر وزراء میں جاوید ایوب، قاسم مجید، بازل نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی، دیوان علی خان چغتائی، ملک ظفر، ضیاء القمر، محمد حسین، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، چوہدری یاسر سلطان، عامر یاسین، چوہدری ارشد، رفیق نیر، محمد حسین علی شان سونی، اور فہیم اختر ربانی شامل ہیں۔
مشیران میں سردار فہد یعقوب اور احمد صغیر نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: نومنتخب وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا، پی پی نے عوام کے ساتھ رشتہ دوبارہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی، فیصل راٹھور
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج ہی وزراء میں محکموں کے قلمدان تقسیم کریں گے، اور کابینہ کی مکمل ذمہ داریوں کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔














