امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکی چینل اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹر پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔
چند روز قبل وہ ایک اور خاتون صحافی کو سزا یافتہ جنسی مجرم جيفری ایپسٹین سے متعلق ایک سوال پوچھنے پر ’پِگی‘ کہہ چکے تھے۔
گزشتہ روز پیش آنے والا حالیہ واقعہ اس وقت ہوا جب امریکی صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا
اسی دوران اے بی سی نیوز کی رپورٹر مریم بروس نے چند سوالات کیے، جن پر ٹرمپ غصے میں آ گئے اور چینل کے نشریاتی لائسنس کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔
President Trump sparked backlash after telling Bloomberg reporter Catherine Lucey to be “quiet, piggy” aboard Air Force One when she pressed him on why he opposed releasing the remaining Epstein files. pic.twitter.com/Qx7KI6xxD0
— New York Post (@nypost) November 18, 2025
اس سے چند روز قبل واقعہ بلومبرگ کی رپورٹر کیتھرین لوسی کے ساتھ ایئر فورس ون پر پیش آیا تھا لیکن یہ تفصیلات منگل کو سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئیں۔
کیتھرین لوسی نے ایپسٹین کے کیس سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے ان کی جانب انگلی کرتے ہوئے انہیں ہتک آمیز لفظ کے ساتھ خاموش ہوجانے کو کہاتھا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ شائقین کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا
سی این این کے صحافی جیک ٹیپر نے ٹرمپ کے اس تبصرے کو ’گھناؤنا اور مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیا۔
منگل کو ہونے والے واقعے میں مریم بروس نے پہلے یہ سوال پوچھا کہ آیا ٹرمپ کے خاندانی کاروباری تعلقات مفادات کے ٹکراؤ کا باعث نہیں بنتے؟
یہ سوال سنتے ہی ٹرمپ بھڑک اٹھے۔ ’اے بی سی فیک نیوز… یہ چینل کاروبار میں سب سے بدترین اداروں میں سے ایک ہے۔‘
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی قریبی ساتھی امریکی صدر کا ساتھ چھوڑ گئیں، سبب کیا بنا؟
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ٹرمپ آرگنائزیشن سے کوئی تعلق نہیں، جو اس وقت اُن کے 2 بڑے بیٹے چلا رہے ہیں۔
بعد ازاں جب صحافی نے دوبارہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ ایک بار پھر برہم ہو گئے اور کہا کہ سوال نہیں بلکہ آپ کا رویہ مسئلہ ہے۔
’آپ بہت ہی خراب رپورٹر ہیں۔‘
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ایپسٹین سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کہ یہ پورا اسکینڈل ایک ’فریب‘ ہے۔
ٹرمپ نے مریم بروس سے مخاطب ہو کر اے بی سی کو ’بھاری غلطیوں کا مرتکب ادارہ‘ قرار دیا۔ ’آپ سے مزید کوئی سوال نہیں۔‘














