امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مسلسل رابطے کی کوشش کر رہا ہے۔
منگل کی شب وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے خصوصی عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا
وہ (ایران) ہمارے ساتھ بہت چاہ سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں کال کرتے ہیں، اور غالباً ہم ایک معاہدہ کر ہی لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آپ بھی تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کی ایران کو امن معاہدہ کرنے کی ترغیب
صدر ٹرمپ کے یہ تبصرے ان کے اسی روز کیے گئے پہلے بیان کے ہم آہنگ ہیں، جب انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سعودی ولی عہد کے ساتھ اوول آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا
ایران کے ساتھ معاہدہ ہونا ایک اچھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے آئندہ ہفتے مذاکرات: ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا
محمد بن سلمان نے بھی کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتے کے لیے تعاون کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹرمپ نے آخر میں واضح کیا کہ میں اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔














