لوگ مشہور ہونے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ سویڈن میں سامنے آیا جہاں ایک شخص نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنی ناک میں 81 تیلیاں ٹھونس دیں، اور یوں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم
اسکینڈینیویا کے 42 سالہ مارٹن اسٹروبی نے بتایا کہ اس کے بچوں نے اسے ریکارڈ بنانے کے لیے اُکسایا۔ بچے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب دیکھ کر حیران تھے اور چاہتے تھے کہ ان کے والد بھی کوئی انوکھا کارنامہ انجام دیں۔
Swedish Man Sets Bizarre Record by Stuffing 81 Matches Up His Nosehttps://t.co/djtUF3XkNT #weirdworldrecord #bizarre #matchstickman #GuinnessRecord #strangetalents #swedishman #OddNews #Amazing #onlineindusnews pic.twitter.com/rwVcpeUBLG
— Online Indus (@onlineindus) November 19, 2025
مارٹن نے بتایا کہ پہلے تو اسے لگا کہ وہ کسی عالمی مقابلے کے لائق نہیں، مگر جب اس نے مختلف ریکارڈز دیکھے تو اسے اندازہ ہوا کہ شاید ناک میں ٹیلیاں ڈالنے کا ریکارڈ وہ توڑ سکتا ہے۔ اس ریکارڈ کی سابقہ حد 68 تیلیاں تھی۔
مارٹن اسٹروبی کے مطابق پہلی آزمائش کے دوران اسے پتا چلا کہ اس کے نتھنے کافی کھل سکتے ہیں اور وہ اس تکلیف کو بھی برداشت کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رنگ شناس طوطے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
تاہم ایک مسئلہ یہ تھا کہ 3 تیلیاں ڈالنے پر ایک یا 2 باہر گر جاتی تھیں۔ اس نے کئی بار مشق کی اور آخرکار ایک کامیاب تکنیک تیار کر لی۔
نتیجے میں اس نے 81 تیلیاں ایک ساتھ اپنی ناک میں رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

مارٹن نے کہا کہ وہ چاہتا ہے اس کے بچے اس پر ویسے ہی فخر کریں جیسے وہ اپنے والد پر کرتا ہے، جنہوں نے اسے زندگی کی بے شمار باتیں سکھائیں۔














