پشاور کے 3 بڑے میڈیکل اداروں خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹر، نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے صاحبزادے بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کو اپنا قانونی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ بورڈ آف گورنر نے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایک سال مکمل، سپریم کورٹ میں کیا کچھ بدلا؟
اعلامیے کے مطابق بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے جس کے دوران وہ اداروں کو ہر قسم کے قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
وہ تمام عدالتوں میں کیسز کی پیروی، قانونی دستاویزات کی تیاری اور اداروں کو درکار ہر طرح کی قانونی رائے دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟
مزید بتایا گیا ہے کہ لیگل ایڈوائزری کی خدمات کے عوض بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کو ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق ان کی تقرری کا مقصد ایم ٹی آئیز میں قانونی معاملات کو بہتر انداز میں دیکھنا اور مستقبل میں درپیش پیچیدگیوں سے بروقت نمٹنا ہے۔














