جسم کا وزن بڑھنا اور پھر بڑھتے وزن کو کنٹرول کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے، آج کل ہر کوئی دُبلا پتلا نظر آنے کی جستجو کرتا ہے اس کے لیے مختلف ایکسرسائزز کے علاوہ طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں۔
آئیے آج ہم آپ کو ایک ایسی ڈش بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں جو نا صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ آپ اس سے اپنا بڑھتا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔
اس ڈش کی تیاری نہایت ہی آسان ہے، ڈش کی تیاری کے لیے آپ کو جو اشیا ئے خورونوش درکار ہوں گی ان میں شملہ مرچ، براؤن چاول، زیتون کا تیل، پیاز، گائے کا گوشت، لونگ، لہسن، ٹماٹر، مکھن یا پنیر، سبز دھنیا، کالی مرچ وغیرہ
ڈش بنانے کے لیے تراکیب و اجزا کی مقدار
اجزاء
4 شملہ مرچ
1 کپ پکے ہوئے براؤن چاول
ڈیڑھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل
1 درمیانی پیاز، باریک کٹی ہوئی۔
12 اونس گائے کے گوشت کا قیمہ
3 درمیانے لونگ اور لہسن کٹا ہوا۔
1 کین (ساڑھے 14 اونس) پسے ہوئے ٹماٹر
¾ کپ پنیر۔
2 کھانے کے چمچ باریک کٹے ہوئے سبز دھنیا کے پتے
پسی ہوئی کالی مرچ
نمک حسب ذائقہ
بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے اوون کو 350 ڈگری پر گرم کریں۔ شملہ مرچوں کو اچھی طرح دھو کر ان کا اوپر والا حصہ گولائی میں کاٹ لیں اورپھر ان کے اندر سے بیج نکال کر پیالے کی شکل میں بنا لیں۔
ان خالی شملہ مرچوں کو ایک خالی پلیٹ میں علیحدہ رکھ دیں۔ پھرایک کڑاہی لےکر اس میں تیل ڈالیں اور لہسن اورپیاز شامل کریں اور اسے 5 منٹ تک پکائیں۔ ساتھ ساتھ ہلاتے بھی رہیں، جب تک کہ پیاز نرم ہو کر براؤن ہو جائے۔
اب اس میں گائے کے گوشت کا قیمہ شامل کریں اور اسے بھی اس وقت تک پکائیں جب تک یہ گلابی نہ ہو جائے ایسا کرنےمیں شائد آپ کو 4 منٹ کا وقت درکار ہو۔
جب گوشت کا قیمہ پک کر مکسچر کی شکل اختیار کر لے تو پھر اسے پہلے سے ابلے ہوئے چاول کے ساتھ پیالے میں منتقل کریں۔
اب اس میں آدھے پسے ہوئے ٹماٹر، آدھا کپ پنیر، سبز دھنیا کے پتے، نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ شامل کر کے خوب ہلائیں۔
اب اس مکسچر کو یکساں طور پر چاروں مرچوں میں تقسیم کر کے انہیں بھر دیں پھران پر باقی پسے ہوئے ٹماٹر اور پنیر ڈال کر 40 منٹ تک ان بھری ہوئی مرچوں کو اوون میں رکھ کربالکل ہلکی آنچ پر پکائیں۔ آپ کی مزیدار ڈش کھانے کے لیے تیار ہے۔