اطالوی فنکار ماؤریزیو کیتیلان کا امریکا نامی معروف 18 قیراط خالص سونے کا کموڈ 12.1 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں منگل کے روز بولی کا آغاز تقریباً 10 ملین ڈالر سے کیا گیا تھا۔
یہ کموڈ (ٹوائلٹ) 101 کلوگرام (223 پاؤنڈ) وزنی اور مکمل طور پر فعال ہے جسے کیتیلان نے انتہائی دولت مندوں کی زندگی پر طنز کے طور پر تخلیق کیا تھا۔
فنکار کا کہنا تھا کہ آپ 200 ڈالر کا لنچ کھائیں یا 2 ڈالر کا ہاٹ ڈاگ نتیجہ ٹوائلٹ میں یکساں ہوتا ہے۔
آکشن ہاؤس سوزبیز کے مطابق یہ فن پارہ فن کی تخلیق اور اس کی تجارتی قیمت کے باہمی تصادم پر گہرا تبصرہ ہے۔
کلِمٹ کی پورٹریٹ پینٹنگ 236 ملین ڈالر میں فروخت، ریکارڈ ٹوٹ گیا
مزید پڑھیے: ہائی سیکیورٹی زون میں بھارتی رکن اسمبلی سے سونے کا ہار چھیننے کی سنسنی خیز واردات
نیلامی میں سب سے بڑی توجہ گستاف کلِمٹ کی پینٹنگ ‘Portrait of Elisabeth Lederer’ نے حاصل کی جو تقریباً 236 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی یہ جدید آرٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا فن پارہ قرار پایا۔
یہ پینٹنگ 20 منٹ تک جاری رہنے والی تگڑی بولی کے بعد فروخت ہوئی اور سوذبیز کی تاریخ کا بھی سب سے مہنگا فروخت ہونے والا آرٹ ورک بن گئی ہے۔
یہ کلِمٹ کے ان چند نایاب کاموں میں سے ہے جو دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے۔
مذکورہ پینٹنگ ایستے لاؤڈر کمپنیوں کے ارب پتی وارث لئونارڈ اے. لاڈر کے مجموعے کا حصہ تھی، جن کا رواں سال انتقال ہوا۔
سونے کا ٹوائلٹ، متنازع فن پارہ
کیتیلان نے یہ ٹوائلٹ 2016 میں تیار کیا تھا۔ یہ 2 تیار کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو گگن ہائم میوزیم نیویارک میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جہاں سے اسے طنزیہ طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور فن پارہ پیش کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ جبکہ دوسرا یونائٹڈ کنگڈم کے بلین ہائم پیلس میں نمائش کے دوران چوری ہو گیا۔ یہ وہی محل ہے جہاں ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے
چوری کے الزام میں 2 افراد کو سزا ہوئی، مگر آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹوائلٹ کہاں گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ غالباً اسے ٹکڑوں میں توڑ کر پگھلا دیا گیا ہوگا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی اداکار، جن کے نام سے سونے کا سکہ جاری
نیلامی سے قبل اس ٹوائلٹ کو کئی ہفتے تک نیویارک میں سوزبیز کے ہیڈکوارٹر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔














