امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دے رہا ہے جو دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط
یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک خصوصی بلیک ٹائی ڈنر تقریب کے دوران کیا گیا جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اپنے عسکری تعاون کو مزید بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ ۔۔۔ میں اب پہلی مرتبہ آپ کو یہ بتا رہا ہوں کیونکہ وہ آج کی رات کے لیے اسے تھوڑا سا راز رکھنا چاہتے تھے اور یہ وہ درجہ ہے جو اس سے پہلے صرف 19 ممالک کو دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
Trump says he will formally designate Saudi Arabia as a major non-NATO ally, capping a day of dealmaking between the US President and Crown Prince Mohammed bin Salman https://t.co/DNSygIb8HF pic.twitter.com/2JnBqQ2hxJ
— Bloomberg (@business) November 19, 2025
ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا اور سعودی عرب کے دفاعی روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گا۔
مزید پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار
واضح رہے کہ اس اسٹیٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری سازوسامان کے تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کے امکانات میں مزید وسعت پیدا ہوگی جبکہ عالمی سطح پر اسے ایک مضبوط علامتی قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔













