کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن: نئی سہولیات کونسی ہیں؟

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کا افتتاح 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟

سہولیات کی بات کی جائے تو 2 نئے اور جدید کمرشلی امپورٹنٹ پرسنز (سی آئی پی) لاؤنجز بنائے گئے ہیں۔

وہاں 3 کشادہ اور روشن ویٹنگ ہالز (انتظار گاہیں) بھی تیار کیے گئے ہیں اور مسافروں اور سامان کی آسانی کے لیے 4 خودکار زینے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

جدید اور اعلیٰ معیار کے ایگزیکٹو واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز، مسافروں کا شاندار استقبال

فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او ایس مشینیں اور اے ٹی ایم  مشینیں نصب کی گئی ہیں ساتھ ہی مسافروں کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

مسافروں کی رہنمائی کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ڈیسک بنائے گئے ہیں۔ مسافر اب کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی شکایات ڈیجیٹل طور پر درج کرا سکتے ہیں جو براہ راست وزارت ریلوے اور ہیڈکوارٹرز میں موصول ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نئی الیکٹرک بس سروس کے روٹس کیا ہیں؟

مسافروں کی درست رہنمائی کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اناؤنسمنٹ بھی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

اسٹیشن میں اس سے قبل صفائی ستھرائی سے شہری پریشان ہوجاتے تھے اس حوالے سے اسٹیشن اور اطراف کے ٹریک کی 24 گھنٹے صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ اپ گریڈیشن مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور سے جدہ جانے والی پرواز تباہی سے بچ گئی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

سہولیات کے حوالے سے شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تسلسل جاری رہے گا اور اس ضمن میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان