وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ضمنی انتخاب میں تعینات سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ اس بیان نے نہ صرف سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے آج صبح ساڑھے 11 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سہیل آفریدی کے بیان پر مناسب قانونی کارروائی اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کا ردِعمل

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان نے سہیل آفریدی کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق:
’وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی، وہ صرف قانون کے نفاذ کی بات کر رہے تھے۔ بیان کو غلط رنگ دے کر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ حکومت ہر قیمت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ ضمنی انتخاب یقینی بنائے گی۔‘

سہیل آفریدی کا متنازع بیان

یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے چند روز پہلے ایبٹ آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار بیگم عمر ایوب 2 لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے جلسے میں موجود انتظامیہ اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا اور خبردار کیا کہ اگر الیکشن کے دن بدمزگی ہوئی تو آپ رات تک اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے۔

سہیل آفریدی کے اسی بیان نے الیکشن کمیشن کو حرکت میں آنے پر مجبور کیا اور اب امکان ہے کہ کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان