فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں واقع کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے اثرات کے باعث فیکٹری کے آس پاس کے 10 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کیمیکل کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور اس کام کے لیے 15 فائر ٹینکرز تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی سی فیصل آباد ندیم ناصر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیکٹری گلو بنانے کی ہے اور علاقے میں قریباً 100 فیکٹریاں موجود ہیں۔ فیکٹری قریباً 25 برس پرانی ہے اور بعد میں اس کے اطراف آبادکاری ہوئی۔

مزید پڑھیں:نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بوائلر پھٹنے کی اطلاع صبح 5 بج کر 28 منٹ پر موصول ہوئی، ریسکیو 1122

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے بتایا کہ فیصل آباد کے ملک پور شہاب ٹاؤن، کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے علاقے میں بوائلر کے پھٹنے کے حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو آج صبح 5 بج کر 28 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔

ان کے مطابق حادثے کے فوری ردعمل میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو فیصل آباد انجینئر احتشام کی قیادت میں ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ٹیم نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیں: بارڈر کی بندش نے طالبان کو دہلی کی دہلیز تک پہنچا دیا، آگے کیا ہوگا؟

آپریشن میں 22 ایمرجنسی وہیکلز اور 130 سے زائد ریسکیور حصہ لے رہے ہیں۔ منہدم عمارت سے کئی افراد کو زندہ نکالا گیا، تاہم شدید چوٹوں کے باعث کچھ افراد بعد میں جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 14 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ڈیڈ باڈیز کی بھی منتقلی عمل میں ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر مزید افراد کو ملبے تلے سے نکالا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟