آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے واضح کیا ہے کہ آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی جبکہ بنیادی حقوق کا تحفظ اس عدالت کی اولین ترجیح ہوگا۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالتِ عظمیٰ کی طرز پر نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام پاکستان کی قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر، صدر نے منظوری دیدی

انہوں نے آئینی عدالت کے قیام کو ریاست میں قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے اجتماعی وابستگی کی تجدید بھی قرار دیا۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے اس نئے ادارے کو ’انتہائی اہم اور نازک فریضے کا حامل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا کردار محض قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جو شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں اور امیدوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے ادارہ جاتی سفر کے آغاز پر ان کا عزم ہے کہ ایسا فورم تشکیل دیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی بہترین مثال ہو۔

مزید پڑھیں: آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی آئینی عدالت ایک ایسی عدالتی روایت قائم کرے گی جو مدلل فیصلوں، ادارہ جاتی وقار اور عوامی اعتماد پر مبنی ہو، کیونکہ یہی خصوصیات کسی بھی آئینی عدالت کی بنیاد ہوتی ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے بطور پہلے چیف جسٹس اپنے کردار کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں یہ عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ ثابت ہو اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی مضبوط علامت بن کر قائم رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟