وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور جو بھی ہمارے جوانوں کو نشانہ بناتا ہے وہ دہشتگرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے پاس اب بھی وسائل کی کمی ہے، اسی لیے ترقیاتی کاموں میں کٹ لگا کر پولیس اور سی ٹی ڈی کو فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے حصول میں تاخیر ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے قوانین میں موجود سقم ختم کرنا ضروری ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر کسی بھی اقدام سے صوبے کے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ پانی بند کرنے سے متعلق جنید اکبر کا بیان غلط تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، یہ غلط ہے کہ میں نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں نہیں گیا۔ ایک میٹنگ گندم کے حوالے سے تھی، تب میں نے کہا تھا کہ میں نیا آیا ہوں۔ این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی مجھے کسی نے دعوت ہی نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اسے سزا ملنی چاہیے














