ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد آصف نامی مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کا ویزا لگا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا جو جعلی ثابت ہوا۔
ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جعلی لائسنس ایک ایجنٹ سے ایک لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر پاکستان آنے والا ملزم گرفتار
مزید بتایا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا اور پورا جعلی لائسنس ایجنٹ نے خود بنوا کردیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔














