وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر سمیع الرحمان کو گرفتار کیا۔
ملزم سمیع الرحمان فلائٹ نمبر OD135 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا، جس کے پاسپورٹ پر ملائیشیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے کوالالمپور کے رہائشی ایجنٹ سے 6 ہزار ملائیشیائی رنگٹ کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا تھا۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔