’کرکٹ کے جواری‘ لکھنے پر پی سی بی کا سینیئر صحافی انصار عباس کو بھی نوٹس

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی اور کالم نگار انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ہتکِ عزت (Defamation) کا نوٹس بھجوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات پر نجم سیٹھی بول پڑے، محسن نقوی کا ترکی بہ ترکی جواب

انصار عباسی کے مطابق یہ نوٹس اُن کے حالیہ کالم ’کرکٹ کے جواری‘ پر بھیجا گیا، جس میں انہوں نے کرکٹ میں بیٹنگ ایپس اور بدعنوانی کے خدشات سے متعلق سوالات اٹھائے تھے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انصار عباسی نے کہا کہ مجھے بھی پی سی بی کی طرف سے ایک ڈیفامیشن نوٹس موصول ہوا ہے۔ میں نے جنگ میں ’کرکٹ کے جواری‘ کے عنوان سے جو کالم لکھا تھا، اس پر یہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

لیگل ٹیم جواب تیار کر رہی ہے

انہوں نے لکھا کہ ہماری لیگل ٹیم اس کا جواب تیار کر رہی ہے۔ کرکٹ میں بیٹنگ اور انٹیگریٹی سے متعلق سوال اٹھانا صحافت ہے، ہتک عزت نہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

پاکستانی کرکٹ میں بیٹنگ ایپس اور ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے مختلف حلقے پہلے بھی سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔ انصار عباسی کے اس کالم اور بعد ازاں پی سی بی کے نوٹس نے اس بحث کو ایک بار پھر سرگرم کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا