ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو مئی 9، 2023 کے احتجاج کے دوران مغل پورہ کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت دے دی۔

اے ٹی سی کے جج منظور علی گِل نے کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیل دائرکردی

درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے بیرسٹر تیمور ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یکسانیت کے اصول کے تحت دیگر ملزمان، بشمول پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، سابق سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، کو اسی نوعیت کے مقدمات میں ضمانت دی جاچکی ہے، لہٰذا ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی ضمانت ملنی چاہیے۔

عدالت نے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی۔

تاہم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی دیگر 3 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزا

بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ یکساں قانونی اصول کے تحت ان مقدمات میں بھی ضمانت دی جانی چاہیے، اور اگر بعد میں ہائی کورٹ ان کی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرلیتی ہے تو وہ اپیلوں کے فیصلے تک رہا ہوسکتی ہیں۔

پی ٹی آئی پنجاب صدر کو مئی 9 کے چار دیگر مقدمات میں بھی سزا ہوچکی ہے، جن میں شادمان تھانے پر حملے کا کیس بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘