جی 20 اجلاس: 4 ملکوں کا شرکت سے انکار، بھارت بدترین تنہائی کا شکار

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی مودی سرکار کو بدترین سفارتی تنہائی اور خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چین کے بعد ترکیہ، سعودی عرب اور مصر بھی جی 20 کے  ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ موخرالذکر تینوں ممالک نے رجسٹریشن کرانے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت آج مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی 20 کے سیاحتی ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر متنازع خطہ ہے۔ اس لیے وہاں جی20 کے اجلاس کا انعقاد غیر قانونی ہے۔

قبل ازمیں چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے زیر اہتمام 22 تا 24 مئی ہونے والے جی 20 سیاحتی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔‘

چین اور پاکستان دونوں نے مقبوضہ کشمیر میں تقریب کے انعقاد پر بھارت کی مذمت کی ہے۔ بھارت کی جانب سے سنہ 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے اور اسے وفاقی علاقہ قرار دینے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

بھارت نے جموں و کشمیر اور لداخ کے 2 وفاقی علاقے بنانے کے لیے ریاست کو تقسیم کیا۔ لداخ کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔

مقبوضہ کشمیر کئی دہائیوں سے بھارت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جس میں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان بھی تعلقات سنہ 2020 میں لداخ میں ایک فوجی جھڑپ کے بعد سے کشیدہ ہیں۔ اس جھڑپ میں 24 فوجی مارے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘