مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 کا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: بلاول بھٹو

اتوار 21 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 22 مئی کے روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مظفرآباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 کا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ایک کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آیا ہوں۔ 22 مئی کے روز کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور اس کے بعد منگل کے روز احتجاجی جلسہ بھی رکھیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ میں 22 مئی کو آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کروں گا اور کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جی 20 کے اجلاس کے موقع پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp