صائم ایوب نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

پاکستان کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 ٹرائی سیریز کے میچ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے 1000 رنز مکمل کر لیے۔

گزشتہ روز23 سالہ اوپنر نے سری لنکا سے میچ سے قبل 983 رنز رکھے تھے۔ صائم نے اننگز کے 5ویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر خوبصورت چوکا لگا کر ایک ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پچھاڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

یہ اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ صائم ایوب پاکستان کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے 9ویں بیٹر بن گئے۔ اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp