صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پچھاڑ دیا، ٹی20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی

صائم ایوب نے ایشیا کپ کے دوران گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔

ان شاندار کوششوں کی بدولت وہ 4 درجے ترقی پاتے ہوئے پانڈیا کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ پانڈیا اب دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پوائنٹس ایوب سے 8 ریٹنگ پوائنٹس کم ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز بھی 4 درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا کے چریتھ اسالنکا 3 درجے ترقی کے بعد 30ویں پوزیشن پر آگئے۔

 بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کا دباؤ

دوسری جانب بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے 931 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ گزشتہ 5 برسوں کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے 2020 میں 919 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا

ابھشیک سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف نصف سنچری کی بدولت یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بیٹنگ میں ابھشیک کے بعد انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تیلاگ ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا پانچویں، کُسل پریرا نویں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 13ویں اور بھارت کے سنجو سیمسن 31ویں نمبر تک ترقی کر گئے۔

 بولنگ رینکنگ

بولنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی بدستور نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی برتری برقرار رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ٹائیٹینک کے ڈوبنے سے 19 روز پہلے کا انشورنس دستاویز نیلامی کے لیے پیش

موبائل فون سے سم کارڈ نہ نکالنا برطانوی فوجی کو مہنگا پڑگیا، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ