پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک مقیم ہے.
وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت مشرقی وسطیٰ میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 19 ہزار 72 پاکستانی روزگار یا رہائش کے سلسلے میں موجود ہیں، ملائیشیا میں ایک لاکھ 66 ہزار جبکہ تھائی لینڈ میں 50 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین کے لیے خوشخبری، بیرون ملک ملازمت کی نئی راہیں کھل گئیں
ریکارڈ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 24 لاکھ 58 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 لاکھ 94 ہزار 792 پاکستانی، عمان میں 3 لاکھ 58 ہزار 593 پاکستانی، قطر میں 3 لاکھ، بحرین 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔
کویت میں 88 ہزار 431، عراق میں 45 ہزار، اردن میں 18 ہزار، ایران میں 7 ہزار، سائپرس میں 970، مصر میں 500 جبکہ لبنان میں 300 پاکستانی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
مشرق وسطی میں موجود پاکستانیوں کی کل تعداد میں بڑی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ 47 فیصد پاکستانی، متحدہ عرب امارات میں 34 فیصد پاکستانی موجود ہیں، یعنی ان 2 ممالک میں مشرقی وسطیٰ میں موجود پاکستانیوں کا 80 فیصد تعداد موجود ہے۔













