پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے منگل کے روز ہیڈکوارٹرز بنگلہ دیش ایئر فورس میں چیف آف ائیر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی خیرسگالی کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی روابط کو وسعت دینے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔

ہائی کمشنر عمران حیدر کے ہمراہ بریگیڈیئر محمد عمران یوسف چوہدری (ڈیفنس اتاشی) اور کامران دھانگل (کونسلر سیاسی) بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp