’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، سوشل میڈیا پر ’اے آئی قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’طاہر ریویوز‘ نے ایک منفرد پوڈکاسٹ پیش کیا ہے، جس میں پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے خیالات کو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا اور پاکستان اور اس کے درپیش مسائل پر تبصرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:من موہن سنگھ نے قائد اعظم کو گیند کیوں ماری؟

پوڈ کاسٹ میں اے آئی کے ذریعے تخلیق قائداعظم کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر آج پاکستان کی قیادت ان کے ہاتھ میں ہوتی تو سب سے پہلے نظام کو درست کرتے۔

’اے آئی قائداعظم‘ کے مطابق ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ نظم و ضبط کی کمی ہے اور قانون کو ہر شخص سے بالاتر رکھا جائے گا، اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

’اے آئی قائداعظم‘ نے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا کہ ان کی کامیابی ان کے بہانوں سے بڑی ہونی چاہیے۔ موجودہ نوجوان نسل کا رجحان خلفشار کی جانب ہے، اس لیے انہیں ہنر، تعلیم اور کردار سازی کے توازن کے ساتھ رہنمائی فراہم کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:روئے زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، قائد اعظم کا تاریخی خطاب

پوڈکاسٹ میں پاکستان کے موجودہ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ’اے آئی قائداعظم‘ نے کہا کہ قیادت کسی عہدے کا نام نہیں بلکہ ذمہ داری کا نام ہے۔ جو شخص ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہ ہو، وہ قیادت کے مستحق نہیں۔

’اے آئی قائداعظم‘ نے مزید کہا کہ قوم تقریریں کر کے نہیں بلکہ محنت کے ذریعے ترقی کرتی ہے۔ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، لیکن یہ صلاحیت تب ہی حقیقت میں تبدیل ہو سکتی ہے جب قوم محنت کرے۔

آخری پیغام میں ’اے آئی قائداعظم‘ نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ کی زندگی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی۔ سیکھیں، محنت کریں اور پاکستان کی طاقت بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل